11 نومبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں امریکی سعودی نواز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3مومنین شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

ابنا: تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے 5 شیعہ مومنین کو بولان مچھ بازار میں نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے مومنین کی شناخت غلام علی، غلام محمد، محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والے مومنین کی شناخت عبد اللہ اور محمد تقی کے نام سے کی گئی ہے، تمام زخمیوں اور شہید ہونے والے افراد کو مچھ سے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110