ابنا: کراچی میں معروف شیعہ اسکالر اور امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کراچی ڈویژن کی ذیلی نظارت کے رکن سید سعید حیدر زیدی ٹارگٹ کلنگ کی پرُزور مذمت کرتے ہیں۔ شہر قائد میں جاری شیعہ نسل کشی میں کالعدم گروہوں کے ساتھ حکومت اور اُس میں شامل اتحادی جماعتیں ملوث ہیں۔ شہید سعید حیدر زیدی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ شیعیان حیدر کرار (ع) کی نسل کشی اور ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر ہم گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی شہ نہیں ہے اور دہشت گردوں کی عملی حکمرانی ہے، سعید حیدر زیدی کی پوری زندگی اتحاد بین المسلمین اور امریکہ مخالفت کیلئے وقف تھی، اس میں کوئی شک نہیں کہ سعید حیدر زیدی کی شہادت کے بعد ملت جعفریہ بالخصوص ملت اسلامیہ بالعموم عظیم مفکر اور دانشور سے محروم ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے امریکہ مخالف علماء کرام و اکابرین کے قتل عام میں کالعدم گروہوں کے ساتھ حکومت وقت اور اُس کی اتحادی جماعتیں اور ریاستی ادارے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔ گذشتہ 72 گھنٹے میں کراچی سمیت پورے پاکستان میں 30 سے زائد شیعہ علماء، جوانوں اور دانشوروں کا قتل عام حکومتی وجود پر سوالیہ نشان ہے۔ شہر کراچی میں تسلسل کے ساتھ شیعیان حیدر کرار (ع) کی نسل کشی اور ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر ہم گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مسند حکومت پر مزید بیٹھنا ملت جعفریہ کے تحمل کی بات نہیں ہے۔...../169
9 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363718
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شہر کراچی میں تسلسل کے ساتھ شیعیانِ حیدر کرار (ع) کی نسل کشی اور ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر ہم گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔