ابنا: قطر میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کے اتحاد شامی نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک عیسائی جارج صبرا کو شام میں سرگرم دہشت گردوں کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے جارج صبرا کے انتخاب میں امریکہ ، سعودی عرب اور قطر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔شام میں دہشت گردوں کے اتحاد شامی نیشنل کونسل نے جارج صابرہ کو رہنما منتخب کیا ہے جو ایک عیسائی اور سابق کمیونسٹہیں ۔جارج کو قطر میں میں باغی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے بعد منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کو امریکہ ،سعودی عرب، قطر اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔ جارج صبرا نے منتخب ہونے کے بعد امریکہ اور اتحادی ممالک سے درخواست کی کہ وہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو خۃم کرنے کے سلسلے میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کو مزید ہتھیار فراہم کریں۔...../169
9 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363683
قطر میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کے اتحاد شامی نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک عیسائی جارج صبرا کو شام میں سرگرم دہشت گردوں کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے جارج صبرا کے انتخاب میں امریکہ ، سعودی عرب اور قطر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔