9 نومبر 2012 - 20:30

ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی" آئي اے ای اے" میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان نئے دور کے مذاکرات کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

ابنا: علی اصغر سلطانیہ نے مہر خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں ایران اور آئي اے ای اے کے درمیان نئے مذاکرات کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان نئے دور کے مذاکرات تہران میں تیرہ دسمبر کو ہوں گے۔

آئي اے ای اے کے ترجمان جارج ویب نے بھی مذکورہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا مقصد، ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق موضوعات کے حل کی منظم راہیں تلاش کرنا ہے۔اس سے پہلے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات ویانا میں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایران نے بارہا تاکید کی ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کا حامل اور علمی تحقیقات اور توانائي کی پیداوار سے متعلق ہے۔
.....
/169