ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والے 38 سالہ ساجد حسین رضوی ولد ظہیر حسین کراچی الیکٹرونک مارکیٹ کے تاجر بتائے جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ساجد حسین اپنے بھائی جواد حسین اور رضا حسین کے ہمراہ کار نمبر ADD.253 میں سوار تھے کہ دہشتگردوں نے کے ڈی اے چورنگی کے پاس اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد تمام افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر کے مطابق ساجد حسین رضوی شہید اور جواد حسین رضوی اور رضا حسین رضوی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اِس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جن کے لیے دُعائے صحت کی التماس ہے۔واضع رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں 11 مومنین شہید ہوچکے ہیں کل صبح سے شروع ہونے والاسلسہ ابھی تک جاری ہے۔ اس قبل کراچی میں 7، کوئٹہ میں 3، پشارو میں 1 مومن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں۔...../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363240
تازاہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے پاس کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے تنیجے میں سجاد حسین نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے ہیں جبکہ2 مومینین زخمی بھی ہوئے ہیں۔