6 نومبر 2012 - 20:30

طالبان نے افغانستان میں پانچ امریکیوں سمیت مزید دس غیرملکی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور انکے تین ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے -

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج کہا کہ طالبان جنگجوؤں نے افغانستان کے صوبۂ پکتیکا کے شہر خوشامند کے اسلم شاہ علاقے میں ایک امریکی ٹینک کو دھماکے سے تباہ کیا جسکے نتیجے میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے –ادھر طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی دعوی کیا کہ صوبۂ زابل کے یوسف خیل اور نوبہار میں  کل شام طالبان نے غیرملکی افواج کے دو ٹینکوں کو تباہ کیا – احمدی کے مطابق ان حملوں میں 5 غیرملکی فوجی ہلاک ہوگئے –نیٹو ذرائع نے ان خبروں کی ابھی تک تردید یا تصدیق نہیں کی ہے –...../169