ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے بار بار متنبہ کرنے کے باوجود کراچی میں حفاظتی اقدامات نہ کیا جانا اور دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزاوں کا نہ ملنے سے ایک اور فرزند اہل بیت (ع) کو شہید کردیا گیا۔ شہید آفتاب حیدر جعفری اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی اور بے بدل مقرر تھے۔ ان کی شہادت ان طاقتوں نے کی ہے جو پاکستان میں فرقہ واریت کے امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہید کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ محرم سے پہلے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں وہ تمام سیاسی قوتیں جو اقتدار میں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کریں براہ راست اس پاکیزہ شخصیت کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت قطعی نہیں ہے بلکہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے زریعے فرقہ واریت کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء شہادت سے خوٖف زدہ نہیں ہیں اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کی مسلسل شہادت اس بات کی دلیل ہے کہ دشمن مجلس وحدت مسلمین کے وجود سے خوف زدہ ہے۔...../169
6 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362904
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علامہ افتاب حیدر کو ان طاقتوں نے شہید کیا ہے جو پاکستان میں فرقہ واریت کے امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔