6 نومبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن تنظیم تحریک طالبان کی جانب سے پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں بم دھماکہ کیا گیا ہے اس بم دھماکے کے نتیجے میں شیعہ پولیس اہلکار اے ایس پی ہلال حیدر شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان کے خودکش حملہ آور نے اے ایس پی ہلال حیدر کو قصہ خوانی بازار خان رازق پولیس اسٹیشن جسے تھانہ کابلی تھانہ بھی کہا جاتا ہے کے پاس نشانہ بنایا تھا، خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں اے ایس پی ہلال حیدر اپنے 4 ساتھیوں سمیت موقعے پر ہی شہہد ہوگئے۔محمد سلمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے۔ایک نامعلوم مقام سے فون کر کے اس حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔...../169