ابنا: امریکی وزارت قانون کے ایک سابق عہدیدار جرمیہ گولکا نے "ہفنگٹن پوسٹ" اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون " جنگی کتے بھونک رہے ہیں " میں لکھا ہے کہ امریکی سیاست داں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مضمون کے مطابق امریکی سیاست داں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں امریکی رائے عامہ کو گمراہ کرکے جنگ عراق کے المیہ کو دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکہ کے اس سابق سرکاری عہدیدار نے لکھا ہے کہ باراک اوباما اور مٹ رومنی ایران کے بارے میں لوگوں کو دھوکہ دے ر ہے ہیں اور یہ کہ امریکہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کو خطرناک بنا کر پیش کررہا ہے تاکہ رائے عامہ کو گمراہ کیا جاسکے۔...../169
5 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362714
امریکہ کے ایک سابق اہم سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی سیاست داں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔