4 نومبر 2012 - 20:30

اردن کے عوام نے ايک بڑا مظاہرہ کرکے حکومت سےمطالبہ کيا ہے کہ وہ امان ميں تعينات اسرائيل کے سفير کو فوري طور پر ملک سے نکال باہر کرے

ابنا: اطلاعات کے مطابق اردن کے عوام نے دار الحکومت امان ميں صہیوني سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کيا اور اسرائيلي سفير ڈينيئل نيوو کے ملک سے اخراج کي ضرورت پر زور دياـ
مظاہرين نے بالفور اعلاميہ جاري ہونے کي برسي کے موقعے پر اپنے احتجاجي مظاہرے ميں اعلان کيا کہ آوارہ وطن فلسطينيوں کي وطن واپسي ان کا مسلمہ حق ہےـ
مظاہرين نے صہیوني ریاست اور اردن کے مابين کئے جانے والے معاہدہ وادي عربہ کو بھي  منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کياـ يہ معاہدہ سنہ انيس سو چورانوے ميں ہوا تھاـ مظاہرين نے وزير اعظم عبد اللہ النسور کي حکومت کو ملکي امور چلانے کے سلسلے ميں نااہل قرار ديا اور سياسي اصلاحات کا پر زور مطالبہ کيا-
........
/169