ابنا: اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح حرکت قلب بند ہوجانے سے انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ مولانا تقی الحیدری ہندوستان میں وثیقہ عربی کالج میں آیت اللہ سید وصی محمد جیسے ممتاز اساتذہ سے دینی تعیلم حاصل کرنے کے بعد مزید اعلی دینی تعلیم کے حصول کے لئے نجف اشرف تشریف لے گئے ۔وہ انیس سو ستر کے عشرے کے اوائل میں نجف سے واپس ہندوستان لوٹے ۔ ہندوستان واپسی پر انہوں نے وثیقہ عربی کالج میں ہی تدریس کے فرائض انجام دینے شروع کئے اور انیس سو چوہتر میں وثیقہ عربی کالج کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ مولاتقی الحیدری نے اپنی پوری عمر دینی علوم کے شاگردوں کی تربیت میں گذاری اور آج سیکڑوں کی تعداد میں ان کے شاگر ہندوستان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں ترویج دین میں مصروف ہيں۔ وہ ایک بہت ہی کہنہ مشق خطیب بھی تھے اور آیات و احادیث کی روشنی میں ہی اپنی علمی تقریروں سے تشنگان علم کی پیاس بجھایا کرتے تھے ۔رحلت کے وقت مولانا تقی الحیدری کی عمر چھیاسٹھ برس تھی۔ مرحوم حجت الاسلام تقی الحیدری کی میت کو آج شام فیض آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں علما و مومنین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنےوالوں نے شرکت کی۔ ان کی تالیفات میں کتاب شاخسانہ تحریف قابل ذکر ہے۔...../169
4 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362281
ہندوستان کے ممتاز عالم دین اور فیض آباد کی معروف دینی درسگاہ وثیقہ عربی کالج کے سابق پرنسپل حجت الاسلام مولانا سید تقی الحیدری انتقال کرگئے۔