3 نومبر 2012 - 20:30

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہرجدہ میں شامی حکومت کے مسلح مخالف دہشت گردوں کا خفیہ اجلاس منعقد ہوا ہے یہ اجلاس سعودی عرب کے اعلی حکام کی نگرانی میں ہوا ہے۔جس میں تین ہزار مسلح دہشت گردوں کی تربیت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے شہرجدہ میں شامی حکومت کے مسلح مخالف دہشت گردوں کا خفیہ اجلاس منعقد ہوا ہے یہ اجلاس سعودی عرب کے اعلی حکام کی نگرانی میں ہوا ہے۔جس میں تین ہزار مسلح دہشت گردوں کی تربیت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں سعودی عرب اور غیر سعودی عرب کی اعلی شخصیات کے علاوہ شامی حکومت کے 300 مسلح مخالف دہشت گرد بھی موجود تھے۔اس اجلاس میں شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے طریقوں پر غور کیا گيا۔ اجلاس میں مسلح افراد کو سعودی عرب میں تربیت دینے اورپھر انھیں شام کے شہروں ادلب اور حلب میں مسلح کارروائیاں کرنےکے لئے بھیجنے پر اتفاق کیا گیا شامی حکومت کے مخالفین کی فوجی ٹریننگ کا اہتمام سعودی عرب کے ریٹائرڈ فوجی افسروں کی نگرانی میں انجام پائےگا۔....... /169