ابنا: نصرت اللہ سیف نے ایران کے جنوب مغربی علاقے میں کہکيلویہ و بویر احمد صوبے میں دس ہزار بسیجیوں کی فوجی مشقوں کے اختتام پر کہا کہ ان فوجی مشقوں کا یہ پیغام ہے کہ بسیج نے انفرا اسٹرکچر، جنگي ٹیکٹیکوں اور ٹریننگ کے لحاظ سے کافی پیشرفت کی ہے۔ نصرت اللہ سیف نے کہا کہ ان فوجی مشقوں میں رات میں کی جانے والی کاروائيوں کی مشقیں بھی شامل تھیں جن کی نہایت ہی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسیج دنیا کی کسی بھی فوج کے مقابل رات کی کاروائياں انجام دینے کی توانائي رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ دس ہزار بسیجیوں نے بدھ سے جنوب مغربی شہر گچ ساران میں غدیر کے نام کے تحت فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔ ان فوجی مشقوں میں بسیج کے سریع الحرکت یونٹوں نے حصہ لیا۔...../169
2 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 361893
اسلامی جمہوریہ ایران میں رضا کار فورس بسیج کے نائب سربراہ نے کہا ہےکہ بسیج نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے زمانے کی نسبت آج بہت زیادہ توانائياں حاصل کرلی ہیں۔