2 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں رضاکار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیر محمد رضا نقدی نےکہا ہے کہ امریکہ ان تمام ملتوں کی مشکلات کا سبب ہے جو آزاد اور خود مختار رہنا چاہتی ہیں۔

ابنا: بریگيڈیر محمد رضا نقدی نے عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن تیرہ آبان مطابق تین نومبر کی مناسبت سے تاریخ میں امریکی مظالم و جرائم کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ مظالم و جرائم ابھی تک جاری ہیں اور عراق ، افغانستان اور بحرین کے واقعات میں امریکہ کے ہاتھ واضح طور پر دکھائي دیتے ہیں۔بریگيڈیر محمد رضا نقدی نے  مزید کہا کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کرنے کے درپے ہے اور وہ اپنے پٹھوؤں کے ذریعے یہ مقصد حاصل کرنا چآہتا ہے ۔ بریگيڈیر محمد رضا نقدی نے مزید کہا کہ بعض افراد کا خیال ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ تعلقات قائم کر لۓ جائیں تو ایران کے خلاف خطرہ ختم ہوجائے گا لیکن یہ ایک توہم ہے اور حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے امریکہ کا خطرہ کبھی ختم نہیں ہوگا کیونکہ امریکہ ہمیشہ ایک خطرہ ہے۔  ...../169