1 نومبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بحرین میں مظاہروں پر پابندی کے بارے میں خبر دار کیا ہے ۔

ابنا: بان کی مون کے ترجمان مارٹین نسیرکی نے  گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ بان کی مون کا کہنا ہے کہ بحرین میں  مظاہروں کو ممنوع قرار دئیے جانے سے اس بات کا امکان ہے کہ خلیج فارس کے ممالک میں کشیدگی بڑھ جائے گی ۔ بان کی مون کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ حکومت بحرین لوگوں کے اجتماع اور آزادی بیان کا خیال رکھے ۔مارٹین نسیرکی نے بحرین میں مظاہروں  پر عائد پابندی کو فورا کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،اس سے قبل بدھ کے دن ایمنسٹی انٹر نیشنل نے عوامی مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کے  بحرینی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید کی تھی ۔ بحرینی وزارت داخلہ نے تیس اکتوبر کو ملک کے کسی بھی حصے میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی تھی ۔

واضح رہے کہ بحرین میں گذشتہ برس سے اس ملک کے عوام حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کررہے ہیں جس کے دوران سیکورٹی فورسز کے ذریعہ سیکڑوں بحرینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ۔عوام شیخ حمد بن آل خلیفہ کو مظاہرین کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔م.....

/169