30 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے امریکہ میں طوفان سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے امریکہمیں آنے والے سینڈی طوفان کے بعد کہ جس میں دسیوں امریکی شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں امریکہ کی ریڈ کراس کمیٹی کے نام اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ایران کی انجمن ہلال احمر، امریکہ کے بحران زدہ علاقوں میں اپنی امداد ارسال کرنے کیلئے آمادہ ہے ۔ امریکہ میں آنے والے سینڈی طوفان کے نتیجے میں سات ریاستوں میں 21 افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ 60 لاکھہ سے زائد مکانات اور دوکانوں کی بجلی منقطع ۔ دو جوہری ری ایکٹروں کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے اور صدارتی انتخابات کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہے ۔.....

/169