ابنا: سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ نے آج ممبئی میں کرپشن کے خلاف سرگرم کارکن انا ہزارے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ موجودہ حکومت عوام مخالف پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ھندوستان کے سابق فوجی سربراہ نے موجودہ قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ ھندوستان کےسیاست دان کرپٹ ہیں اور اپنی تجوریوں کو بھرنے میں مصروف ہیںان کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کو نکالنے کا وقت آچکا ہے اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ نے انا ہزارے کی ٹیم میں شامل ہونےکا بھی اعلان کیا۔...../169
29 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360733
ھندوستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ نے اس ملک کی پارلیمنٹ کو فوری طور پر تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا۔