28 اکتوبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے ایک شیعہ پولیس اہلکار غصنفر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک مومن شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان بستی اوسترانہ میں ٹانک کے مقام پر غصنفر نامی ایس ایچ او کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں زیشان حیدر ولد محمد نصیر نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔حملے کےنتیجے میں 7 شیعہ مومنیں زخمی ہوگئے ہیں جن کی شناخت یاسر، نظاکت،ندیم، منور، محسن علی، حسن علی، مختار، شہباز کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں میں سے 3کی حالت نازک بتائی جارہی ہے مومنین سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔...../169