ابنا: ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف قومی دن کے موقع پرہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اس وقت شدت آگئی جب انقرہ کے کمشنر نے قومی دن کے موقع پرمظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، حکومت کی طرف سے اجازتنہملنے کے باوجود اپوزیشن لیڈر قلیچدار کی قیادت میں عوام نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔قلیچدار نے حکومتی اور فوجی تقریبات ترک کرکے مظاہرین کےساتھ ملحق ہوگئے اس واقعہ کے بعد ترک ذرائع ابلاغ نے حکومتی تقریب جس میں صدر اور وزیر اعظم شریک تھے احتجاجی مظاہرین کے مظاہرے کو بھی نشر کیا۔ ترک وزیراعظم پرالزآم ہے کہ وہ اسلامی پالیسیوں کی آڑ میں امریکی پالیسیوں پر عمل کررہے ہیں اورترکی کے قومی مفادات کو نظراندازکرتے ہوئے وہ شام کے خلاف امریکی اور اسرائیلی اتحاد میں شامل ہیں ۔...../169
28 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360712
ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف قومی دن کے موقع پرہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔