ابنا: ریاض سے غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خالد الفیصل نے کل رات منی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران حج کے اختتام کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج کی سیکوریٹی فراہم کرنے کےلئے ایک لاکھ بیس ہزار سیکوریٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا-ادھر سعودی عرب کے وزیر صحّت عبداللہ الربیعہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ اس سال حج کے دوران کسی وبائی مرض کی رپورٹ نہیں ملی اور حجاج کرام کسی خاص بیماری میں مبتلاء نہیں ہوۓ –سعودی عرب کے حکام اس سے قبل اعلان کرچکے تھے کہ اس سال 17 لاکھ افراد باہر سے حج کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب پہونچے ہیں جو گذشتہ سال کی بہ نسبت حجاج کی تعداد میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے –...../169
28 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360707
سعودی عرب میں مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ اور مکۃ المکرمہ کے امیر خالد الفیصل نے اس سال کے حج کے اختتام کا باقاعدہ اعلان کیا –