27 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف نسلی تشدد اور فسادات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: ترجمان نے میانمارمیں مسلمانوں کے خلاف تشدد اورفسادات کی روک تھام کے سلسلے میں خاص توجہ دینے پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میانمار حکومت کے ساتھ اس  سلسلے میں تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت میانمار حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں گذشتہ چند دنوں سے رونما ہونے والے نئے فسادات 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
.....
/169