ابنا: پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قريوں ميں فرزندان توحيد نے نماز عيدالضحي ادا کي اور سنت ابراہيمي پر عمل کرتے ہوئے قرباني کي- پاکستان ميں اس مناسبت سے حفاظت کے خاص انتظامات کئے گئے تھے اور بعض جگہوں پر موبائل سروس منقطع کردي گئي تھي - اس کے ساتھ ہي عيدگاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کي حفاظت کے لئے سيکورٹي بڑھادي گئي تھي -اس مناسبت سے پاکستان کے صدر اور وزير اعظم نے اپنے پيغامات ميں دہشتگردي، انتہا پسندي اور فرقہ واريت کے خلاف جدوجہد جاري رکھنے کي ضرورت پر زور ديا ہے - اسلام آباد، کراچي، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور سميت پاکستان بھر ميں عيدگاہوں کے علاوہ مساجد اور امام بارگاہوں ميں بھي عيدالضحي کي نماز ادا کي گئي - ہندوستان ميں بھي سنيچر کو فرزندان توحيد نے عيدالضحي مذہبي جوش و جذبے کے ساتھ منائي - ممبئي، حيدرآباد، پونے، بنگلور، علي پور ،دہلي، کولکتہ ، پٹنہ اور لکھنؤ سميت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قريوں ميں مسلمانوں نے نماز عيد الضحي ادا کي اور قرباني کي - دسہرے کے موقع پر بعض جگہوں پر فرقہ وارانہ فساد ہونے کي وجہ سے عيد قربان کے لئے پورے ہندوستان ميں سلامتي دستوں کو چوکس کرديا گيا تھا - اس مناسبت رياست يوپي کے شہر فيض آباد اور اس کے اطراف کے علاقوں ميں پوليس اور نيم فوجي دستوں کي نفري بڑھادي گئي ہے-بنگلاديش ميں بھي سنيچر کو عيد الضحي مذہبي جوش جذبے کےساتھ منائي گئ - دارالحکومت ڈھاکے سميت بنگلاديش کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور ديہي علاقوں ميں عوام نے نماز عيد الضحي ادا کي اور سنت ابراہيمي پر عمل کرتے ہوئے قرباني کي - اس مناسبت سے بنگلاديش کے صدر ظل الرحمان ، وزير اعظم شيخ حسينہ واجد اور حزب اختلاف کے رہنماؤں نے الگ الگ پيغامات جاري کرکے عوام کو مبارکباد پيش کي ہے- ڈھاکے ميں مرکزي نماز عيد الضحي نيشنل عيدگاہ ميں ادا کي گئي جس ميں صدر ظل الرحمن ، کابينہ کے اراکين اور چيف جسٹس نيز ديگر اعلي سرکاري عہديداروں نے بھي شرکت کي -.....
/169