ابنا: کوئٹہ – آئی جی ریلوے پولیس کی ہدایت پر ایس پی ریلوے پولیس کوئٹہ نے کوئٹہ ڈویژن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پراسٹیشن اور ٹرینوں میں سیکورٹی بڑھادی ہے اور خصوصی کمانڈوز اور جوان تعینات کئے گئے ہیں اور عوام کی خدمت اور ٹرینوں میں سفرکرنے والے مسافر ان کی جان ومال کی حفاظت اور ریلوے املاک کے تحفظ کے لئے ریلوے پولیس ملازمین اور ریلوے انتظامیہ کوخصوصی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو کسی قسم کی مشکل کاسامنا نہ ہو۔ پاکستان ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن کے پولیس ملازمان ٹرین ہائے اور اس میں سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لارہی ہے اس ضمن میں تمام بڑے ریلوے اسٹیشن چمن کوئٹہ مچھ اور سبی پر ہیلپ اینڈ شکایت سینٹر جوکہ ریلوے سٹیشن پر موجود ہیں میں پولیس ملازمین کی نفری تعینات ہے جوکہ چوبیس گھنٹے ریلوے مسافروں کی مدد کیلئے موجود رہتا ہے اور کسی قسم کی شکایت موصول ہونے پر اس کا ازالہ کیا جاتا ہے اوران سینٹرز میں فری کال نمبر117 کی سہولت بھی موجود ہے....../169
25 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359851
ریلوے پولیس کوئٹہ نے کوئٹہ ڈویژن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پراسٹیشن اور ٹرینوں میں سیکورٹی بڑھادی.