24 اکتوبر 2012 - 20:30

سوڈان کی حکومت نے آج اعلان کیا کہ صہیونی ریاست کے جنگی طیارون نے اس ملک پر حملہ کرکے خرطوم میں ہتھیاربنانے کی ایک فیکٹری پر بمباری کی ہے –

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کےوزیر اطلاعات نے کہا کہ خرطوم کے ایک ہتھیاربنانے کی فیکٹری میں کل رات ہونیوالے دھماکوں کی اصل وجہ  صہیونی ریاست کی بمباری تھی –
احمد بلال عثمان نے  کہا کہ سوڈان پر حملے میں  صہیونی ریاست کے چار لڑاکا طیارے شامل تھے - انہوں نے اس حملے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے اور دودیگر کے زخمی ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا-
واضح رہے کہ صہیونی ریاست واضح طور پر جنوبی سوڈان کی حمایت کررہی ہے -
.....
/169