24 اکتوبر 2012 - 20:30

صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد کے مشیراعلی مجتبی ثمرہ ہاشمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں اپنے ایٹمی حقوق کا خواہاں ہے۔

ابنا: مجتبی ثمرہ ہاشمی نے تہران میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیوں میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف کوئي کام ہرگز نہیں کیا ہے کہا کہ ایران پرامن ایٹمی توانائي سے استفادے پر مبنی اپنے ایٹمی حقوق کا خواہاں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاملے میں ایران کا موقف مضبوط و مستحکم ہے اور تمام قومیں اور صاحبان نظر بھی اس موقف کے تناظر میں ایران کے ایٹمی حقوق کا اعتراف کرتے ہیں۔
مجتبی ثمرہ ہاشمی نے ہاٹ برڈ سیٹلائٹ سے بعض ایرانی ٹی وی چینلوں کی نشریات بند کئے جانے کے بارے میں بھی کہا کہ یہ عمل ،مغرب میں آزادی بیان کے دعویداروں کی اخلاقی اور ثفافتی پستی کا بیّن ثبوت ہے۔
.....
/169