ابنا: صدر مملکت احمدی نژاد نے ایران کے دار الحکومت تہران میں اس بات کا ذکر کرتے ہوۓ کہ امریکہ سیاسی طاقت کے ذریعہ عالمگیر ہونے میں کوشاں ہیں کہا کہ آج کی دنیا میں پالیسی خود غرضی، تسلط پسندی، اور منہ زوری کا محور ہے – جناب احمدی نژاد نے کہا کہ سیاست کا معنی تدبیر امورہے لیکن اب یہ معنی بدل گیا ہے چنانچہ آج اس لفظ کو سننے کے بعد ذہن منہ زوری ، خود غرضی اور تسلط پسندی کی جانب جاتا ہے –جناب احمدی نژاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ ایران اس ثقافت کےمد مقابل کھڑا ہے کہا کہ علم اور تہذیب عالمگیر ہونے کی اصلی راہ ہے –صدر مملکت احمدی نژاد نے دنیا میں مہلک ہتھیاروں کی پیداوار کو ہدف تنقید بناتے ہوۓ کہا کہ آج کی دنیا میں بعض لوگ ایٹم بم کی عدم افادیت کو سمجھ چکے ہیں اسی لئے وہ ایٹم بم سے بھی زیادہ مہلک اور خطرناک ہتھیار پر دسترسی میں کوشاں ہیں....../169
23 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359269
اسلامی جمھوریۂ ایران کے صدر جناب اجمدی نژاد نے کہا ہے کہ استکباری طاقتیں سیاست سے اپنے توسیع پسندانہ اھداف کی تکمیل کے لئے استفادہ کرتی ہیں –