ابنا: ميڈريڈ سے شائع ہونےوالے روزنامہ المونڈو نے لکھا ہے کہ پارليمنٹ کے باہر ہونے والے منگل کے مظاہرے کے پيش نظر حفاظتي انتظامات سخت کرديئےگئے ہيں -مظاہرے کا اہتمام کرنے والوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پارليمنٹ کا محاصرہ کرنےکے لئے بڑي تعداد ميں عمارت کے باہر پہنچيں اور اپنے مطالبات تحريري شکل ميں حکام کو پيش کريں - اسپين کي پارليمنٹ کا يہ محاصرہ ايک ايسے وقت کيا جارہا ہے کہ جب وہ آئندہ مالي سال کے بجٹ کے لئے اپنا اجلاس شروع کرنےوالي ہے -بتايا جاتا ہے کہ جب تک پارليمنٹ کي کاروائي جاري رہےگي عمارت کے باہر يہ احتجاج بھي جاري رہے گا-مظاہرے کا اہتمام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اسي طرح کے مظاہرے پچيس اور ستائيس اکتوبر کو بھي کئے جائيں گے- مظاہرين کا يہ بھي کہنا ہے کہ وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے -اس سے پہلے کے مظاہرے ميں پوليس اور مظاہرين کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے تھے ....../169
23 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359260
اسپين کے ہزاروں باشندوں نے حکومتي پاليسيوں کے خلاف پارليمنٹ کا محاصرہ کرنے کا پروگرام بنايا ہے-