ابنا: ایران کے وزیر خارجہ نے آج تہران میں مصر کے مفادات کے محافظ دفتر کے نئے سربراہ خالد عمارہ سے گفتگو میں مختلف شعبوں میں ایران اور مصر کے تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران،ایران اور مصر کے تعلقات اور تعاون کی توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ اس ملاقات میں ایران میں مصر کے مفادات کے محافظ دفتر کے نئے سربراہ خالد عمارہ نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مصر نے پرامن جوہری توانائی کے مسئلے میں ایران کے مسلمہ حق کا ہمیشہ دفاع کیا ہے، تاکید کے ساتھہ کہا کہ قاہرہ، تہران کے ساتھہ تعلقات کے فروغ کے تناظر میں ایران کے ساتھہ کسی بھی قسم کے سیاسی ۔ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی توسیع کیلئے آمادہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ، مصر کی حکومت اور قوم کے نمائندے کی حیثیت سے ایرانی قوم کے نام مصر کے وزیر خارجہ کے دوستی کے پیغام کے ساتھہ تہران پہنچے ہیں......../169
23 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359190
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے ایران میں مصر کے مفادات کے محافظ دفتر کے نئے سربراہ کی موجودگی کو دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کے دائرے میں ایک موقع غنیمت سے تعبیر کیا۔