نمائندہ گنیز ورلڈ رکارڈ کے مطابق سبز ہلالی پرچم بنانے میں 24 ہزار 200 طلبہ نے حصہ لیا اور طلباء نے دس منٹ تک پلے کارڈز اٹھائے رکھے ۔ اس سے پہلے2007 میں ہانگ کانگ میں21ہزار 726 افراد نے پرچم بنایا تھا ۔ نمائندہ گنیز ورلڈ رکارڈ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں نے حیرت انگیز اتحادکا مظاہرہ کیا۔ گینز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے گیرتھ ڈیوز نے رکارڈ کا اعلان کیا تو اسٹیڈیم قومی نعروں سے گونج اٹھا،اس موقع پر نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ ورلڈ ریکارڈ کا اعلان ہوتے ہی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا اور نوجوانوں نے ہاتھوں میں پکڑے سفید اور سبز کارڈز ہوا میں اچھال کر جشن منایا۔انسانی مددسے سب سے بڑا قومی پرچم بنانے کا سرٹیفیکٹ گنیزبک آفیشل سے حمزہ شہباز نے وصول کیا۔
.....
/169