ابنا: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سابق سفیر " قیصر حسین " نے اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین مذاکرات کے جاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو ایٹمی پروگرام کے حوالے سےایران کے قانونی موقف کو قبول کرنا چاہیئے –قیصر حسین نے ارنا سے گفتگو میں ایران کے خلاف مغربی ممالک کی دھمکیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو مذاکرات کے جاری رکھنے پر رضامند کرنے کےلئے ہندوستان سے امریکہ کی اپیل ،جس طرح ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ پوری طرح مایوس ہوچکا ہے –پاکستان کے سینئر دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ اور اختلافات کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور ایران پر خطے کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے دباؤ نہیں ڈالناچاہیئے – انہوں نے ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ علاقے میں اپنی موجودگی کےلئے بہانہ تراشی کررہا ہے -
.....
/169