ابنا: حج کا ايک عظيم رکن وقوف عرفات جمعرات کو ادا کيا جائے گا-وقوف عرفات جمعرات کو زوال سے قبل از مغرب تک انجام پائے گا -عرفات کے ميدان ميں وقوف کے دوران اہل سنت حضرات بھي نماز ظہر وعصر ايک ساتھ ادا کرتے ہيں-اس کےعلاوہ عرفات ميں وقوف کے دوران عازمين حج تلبيہ، استغفار اور تسبيح کے ساتھ ساتھ مختلف دعائيں پڑھتے ہيں جن ميں سب سے زيادہ معروف امام حسين عليہ السلام کي دعائے عرفہ ہے جس کي تلاوت کا بہت زيادہ ثواب ہے- پوري دنيا سے عرفات ميں پہنچنے والے عازمين حج ميدان عرفات ميں دعائے عرفہ بہت ہي اہتمام کےساتھ پڑھتے ہيں -جمعرات کو ہي ميدان عرفات ميں مشرکين سے برائت و بيزاري کا بھي شاندار اجتماع ہوگا -وقوف عرفات کا رکن بجالانے کے بعد حاجي غروب آفتاب کے بعد مشعرالحرام يا مزدلفہ روانہ ہوجائيں گےوہاں بھي حجاج کرام جن ميں شيعہ و سني سبھي شامل ہيں مغرب و عشاء کي نماز ايک ساتھ ادا کريں گے -مزدلفہ ميں وقوف اور رات گذارنے کے بعد جمعے کي صبح طلوع آفتاب کے بعد عازمين حج مني روانہ ہوجائيں گے جہاں علامتي شيطانوں يا جمعرات کو کنکرياں ماريں گے اور پھر قرباني کريں گے اور اپنے سر کے بال منڈوائيں گے - مني ميں حجاج کرام تين رات قيام کرتے ہيں اور پھر مکہ مکرمہ پہنچ کر حج کےباقي مناسک ادا کرتے ہيں
.....
/169