22 اکتوبر 2012 - 20:30

فلسطین کے منتخب وزير اعظم نے قطر کے امیر کے ساتھ ملاقات میں واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بیت المقدس کی ایک انچ زمین بھی اسرائیل کے پاس نہیں چھوڑیں گے۔بعض ذرائع کے مطابق قطر، حماس کے دل میں اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ کیونکہ قطر اسرائيل اور امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے۔

ابنا: فلسطین کے منتخب وزير اعظم اسماعیل ہنیہ  نے قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے ساتھ ملاقات میں واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بیت المقدس کی ایک انچ زمین بھی اسرائیل کے پاس نہیں چھوڑیں گے۔  ہنیہ نے کہا کہ قطر کے امیر کا غزہ کا دورہ اہم دورہ ہے۔ اس نے کہا کہ قطر نے 400 ملین ڈالر کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، قطر کے امری پہلے رہنما ہیں جس نے سرکاری طور پر غزہ کا دورہ کیا ہے، بعض ذرائع کے مطابق قطر، حماس کے دل میں اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ کیونکہ قطر اسرائيل اور امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے۔

.....

/169