ابنا: آج جاری ہونے والی ایک سروے رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ ترکی کے اکثر عوام شام کے امور میں ترکی کی کسی بھی طرح کی مداخلت کے خلاف ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے اکاون فیصد ترک عوام کا کہنا ہے کہ ترکی کو ، جس کی شام کے ساتھ طویل سرحد ہے ، غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ سروے میں اٹھارہ فیصد ترک عوام نے کہا کہ یہ ثالثی کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شام کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
واضح ر ہے کہ ترکی سنہ دو ہزار گيارہ سے دمشق کے خلاف برسرپیکار جنگجوؤں کی حمایت کرتا ہے۔
.....
/169