22 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان کے صوبۂ ہرات میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین ہونیوالی جھڑپ میں 22سیکوریٹی فورسز ہلاک اور لاپتہ ہوگئے –

ابنا: کابل سے رپورٹ کے مطابق صوبۂ ہرات کے گورنر کے ترجمان محی الدین نے آج اعلان کیا کہ کل شام ہونیوالی اس جھڑپ میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور کئی دیگر لاپتہ ہوگئے- ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے سرچ آپریشن جاری ہے –ادھر ایک اور حکومتی عہدیدار نے کہا کہ اس حملے میں 10پولیس اہلکار ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے – اس عہدیدار نے "اوبہ" اور" چشت" کے پولیس سربراہوں کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی –طالبان نے ابھی تک اس جھڑپ کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے -

.....

/169