اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سیاستدان نے اتوار کے روز ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسام الحسن پر قاتلانہ حملہ حکومت لبنان کے خلاف اعلان جنگ ہے اور شہید وسام پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔
لبنانی سیاستدان "طنوس قرداحي" نے کہا: 14 مارچ دھڑے کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ شہید وسام الحسن کا تعلق ان سے تھا کیونکہ شہید وسام الحسن کا تعلق لبنانی قوم سے تھا۔
لبنانی جماعت "الکتائب" کے رکن نے کہا: وسام الحسن لبنان کے کامیاب ترین سیکورٹی اہلکار تھے اور ان کے قتل سے لبنان کی سلامتی کے نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
انھوں نے حکومت لبنان سے مطالبہ کیا کہ وہ شہید وسام کے قتل کے بارے میں تحقیقات کا جلد از جلد آغاز کرے اور اپنی تحقیقات کے نتائج سے قوم کو آگاہ کرے۔
قرداحی نے صہیونی ریاست پر اس بزدلانہ حملے کی ذمہ داری عائد کی اور لبنان میں سلسلہ وار قاتلانہ حملوں میں ملوث قاتلوں اور ان کے پس پردہ حامیوں کو بے نقاب کرے۔
.....
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
لبنان پر بھی مغرب و اسرائیل نواز دہشت گردوں کا حملہ/ سرکاری دفاتر پر قبضے کی کوششیں ناکام