21 اکتوبر 2012 - 20:30

14 مارچ دھڑے کے بلوائیوں کی طرف سے لبنانی حکومت کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی ناکامی کے بعد اس گروپ کے راہنما ٹی وی اسکرینوں پر ظاہر ہوئے اور اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ فوری طور پر سڑکوں کو ترک کرے اپنے گھروں کی طرف لوٹیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق 14 مارچ کے اسرائیل نواز رہنما اور سابق وزیر اعظم فؤاد سنیورے نے لبنانی انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ حسن الوسام کے جنازے کے مراسمات میں اشتعال انگیز لب و لہجہ اختیار کیا اور کہا: جب تک حکومت استعفی نہیں دے گی قومی مذاکرات کا انعقاد ہرگز ممکن نہ ہوگا۔ اسی شخص نےحکومت کے مرکزی ہیڈکوارٹرز پر اپنے حامیوں کے حملے کی ناکامی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عمارتوں کا تحفظ ہونا چاہئے اور یہ کہ سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنے کی کوششیں قابل قبول نہيں ہیں!14 مارچ دھڑے نیز المستقبل پارٹی کے سعودی ـ صہیونی نواز سربراہ اور سابق وزیر اعظم سعد الحریری نے بھی اس حملے کی ناکامی کے بعد اپنے حامیوں کو گھروں میں جانے کی دعوت دی۔

.....

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

 لبنان پر بھی مغرب و اسرائیل نواز دہشت گردوں کا حملہ/ سرکاری دفاتر پر قبضے کی کوششیں ناکام