ابنا: مغربی سعودی عرب میں واقع مقدّس شہر مدینۂ منورہ میں آل سعود حکومت کی سیکیورٹی فورسیز نے قبرستان بقیع کے اطراف میں موجود مشرقی سعودی عرب کی شیعہ خواتین پر، جو زیارت کیلئے وہاں گئی ہوئی تھیں، حملہ کرکے انھیں وہاں سے باہر نکال دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک مذہبی پولیس اہلکار نے رعب و وحشت پھیلانے اور خواتین کو منتشر کرنے کیلئے ان کے درمیان گھس کر یہ حملہ کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کا امربالمعروف سے موسوم گروہ،سعودی عرب میں نامحرم مرد و خواتین کے ایک ساتھہ ہونے کے خلاف جدوجہد کا دعویدار ہے۔ سعودی عرب میں دینی امور پر نگرانی کے بہانے آل سعود حکومت کی سیکیورٹی فورسیز کی جانب سے شیعہ خواتین پر اس قسم کے حملے اور ان کے خلاف وحشیانہ اقدامات اکثروبیشتر انجام پاتے رہتے ہیں ۔ جیساکہ فروری سنہ 2009 میں بقیع کے قبرستان میں شیعہ خواتین زائرین پر آل سعود حکومت کی سیکیورٹی فورسیز کے حملے کی بناء پر اس ملک میں جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں جو چار روز تک جاری رہیں اور جن میں چار افراد مارے گئے تھے ۔
.....
/169