20 اکتوبر 2012 - 20:30

امریکہ کے 15 گرجا گھروں کے عیسائی رہنماوٴں نے امریکی کانگریس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

ابنا:  امریکہ کے 15 گرجا گھروں کے عیسائی رہنماوٴں نے امریکی کانگریس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ امریکی کانگریس کو مشترکہ خط لکھنے والے عیسائی رہنماوٴں کے مطابق اسرائیل فلسطین میں شہریوں کے قتل عام، ان کے گھروں کی تباہی اور جبری بے دخلی سمیت دیگر اقدامات سے انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔ امریکی کانگریس اسرائیل کے خلاف تحقیقات کرے اور فوجی امداد دیتے ہوئے اسرائیل سے دوسرے ملکوں جیسا ہی سلوک کرے، ایسے کسی ملک کو امداد نہیں دی جانی چاہئے جو مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہو۔ عیسائی رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر کی توجہ صرف شام کے حالات پر ہے اور ان کے خط کا مقصد فلسطینیوں کے مصائب کو دوبارہ توجہ کا مرکز بنانا ہے۔ عیسائی رہنماوٴں کے خط پر امریکہ میں یہودی تنظیموں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔

.......

/169