اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوقی کی بحرینی سوسائٹی نے بین الاقوامی جرائم کی عدالت (International Criminal Court) سے درخواست کی ہے کہ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں، مقدمہ چلائے۔ ادھر الفوفاء نامی بحرینی سیاسی دھڑے نے العکر نامی قصبے کے غذائی محاصرے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا اور کہا کہ آل خلیفہ نے عوامی احتجاج کو کچلنے کے دوران ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی داستان العکر کے عوام کو کچلنے کے لئے جواز کا کام دے رہی ہے۔الوفاء نے آل خلیفہ کو انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے ملت بحرین سے اپیل کی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو العکر کے عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے میدان میں آئیں اور ان سے یکجہتی کا عملی اظہار کریں۔ بحرین کے سیاسی و ابلاغی ذرائع نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کرائے کے گماشتوں نے غاصب سعودی فورسز کی مدد سے العکر کا شدید ترین محاصرہ کرلیا ہے اور خلیفی و سعودی فورسز العکر کے اندر اور اس کے ارد گرد تعینات کی گئی ہیں اور العکر کے لوگوں کو باہر جانے اور باہر سے دوسرے بحرینیوں کے اس علاقے میں داخلے سے روک رہی ہیں۔ان ذرائع نے العکر کے اندر عوام کی انسانی صورت حال کو افسوسناک قرار دیا ہے اور عوام کی مسلسل گرفتاریوں اور ان کو زدو کوب کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے سلسلے میں، تشویش کا اظہار کیا ہے۔
.....
/169-110
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
بحرین:آل خلیفہ نے دنیاکی آنکھوں ميں آنکھیں ڈال کر "العکر" کا غذائی محاصرہ کرلیا ہے