ابنا: پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین آمیز فلم کی پروڈکشن اور مصر میں ایک مستقل قبطی ریاست کی تشکیل کی دعوت کے بعد قاہرہ کی عدالت نے آج ان افراد کے خلاف اپنی کاروائی کا آغاز کیا ہے۔اس عدالت نے آٹھ قبطی مہاجروں منجملہ موریس صادق جر جس عزیز خلیل فکری المیسیج زقلمہ ،نبیل ادیب بسادہ موسی نیقولا باسیلی وفیبی عبدالمسیح اور نادر فرید فوزی کے خلاف اپنے کاروائی کا آغاز کیا ہے۔مصر کے اٹارنی جنرل عبدالمجید محمود نے آمریکہ میں مقیم آٹھ ملزموں کو عدالت میں بلایا ہے اور ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ان افراد پر پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہانت اور ملک کو دین اور نسل کی بنا پر چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنے کی دعوت دینے کا الزام ہے کیونکہ وہ اس دعوت سے ملک کی قومی وحدت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
.....
/169