ابنا: دیسی ساخت کے دستی بم کے دھماکے میں کل 19 خواتین کی ہلاکت کے بعد ، اقوام متحدہ نے طالبان سے ان بموں کو جو جان لیوا بارودی سرنگوں کی طرح ہیں استفادہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے –اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ باوجودیکہ طالبان کے سرغنہ ملا عمر نے 1998 میں ان بارودی سرنگوں کے استعمال کو ممنوع، اور اس کے استعمال کو انسانیت کے خلاف ایک اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے تاہم حکومت مخالف عناصر ، ایسےبموں کا جو انسانیت سوز بارودی سرنگوں کی مانند ہیں ، استعمال کررہے ہیں ۔ اقوام متحدہ نے طالبان سے اس کے استعمال پر اعلانیہ طور پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس بیان کے مطابق ایک دیسی ساخت کے دستی بم کے دھماکے میں جو کل شمالی افغانستان میں کیاگيا ایک مینی بس میں سوار 19 افراد ہلاک ہوگئے.
.....
/169