ابنا: افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں کم سے کم اٹھارہ باراتی ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ شمالی افغانستان میں اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری ایک بس سڑک کےکنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔بم حملے کا نشانہ بننے والی بس میں عورتیں اور بچے بھی سوار تھے۔ یہ بس صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد میں شادی میں شریک افراد کو لے کر جا رہی تھی۔
.....
/169