19 اکتوبر 2012 - 20:30

شام کي حکومت نے اپنے ملک ميں گرفتار کئے گئے غير ملکي دہشت گردوں کے ناموں کي فہرست اقوام متحدہ کو پيش کردي ہے -

ابنا: رشاٹوڈے کے مطابق اقوام متحدہ ميں شام کے سفير بشار جعفري نے ايسے ايک سو آٹھ غير ملکي دہشت گردوں کے ناموں کي لسٹ  جنھيں دہشت گردانہ کاروائيوں ميں شريک ہونے کے جرم ميں گرفتار کيا گيا ہے اقوام متحدہ  کے سکريٹري جنرل بان کي مون کو پيش کردي ہے  -
خبروں کے مطابق ان غير ملکي دہشت گردوں کے ناموں کي لسٹ شام نے سلامتي کونسل کے موجودہ چئر مين کو بھي پيش کردي ہے -
خبروں کے مطابق اس خط ميں جو بشار الجعفري نے اقوام متحدہ کو پيش کيا ہے ان دہشت گردوں کو شام ميں گرفتار کئے جانے کے اسباب کي بھي وضاحت کي گئي ہے - اقوام متحدہ ميں شام کے مندوب نے جنرل اسمبلي سے کہا ہے کہ وہ ان کے خط کا سرکاري دستاويزکي حيثيت سے اندراج کرے تاکہ اس کي بنياد پر بين الاقوامي دہشت گردي کي روک تھام کے لئے تدابير اپنائي جاسکيں -
اس درميان آزاد ماہرين کي ايک ٹيم نے جو اطلاعات پچھلے دنوں اقوام متحدہ کو پيش کي ہيں ان ميں کہا گيا ہے کہ گيارہ ملکوں کے  دہشت گرد  شام ميں بشار اسدکي حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گردانہ سرگرميوں ميں ملوث ہيں -شام ميں گذشتہ برس مارچ سے قطر ،سعودي عرب، ترکي  اور امريکا و اسرائيل کے حامي دہشت گردوں نے بدامني اور دہشت پھيلا رکھي ہے جس کے نتيجے ميں اب تک ہزاروں کي تعداد ميں اس ملک کے عام شہري اور سيکورٹي اہلکارمارے جاچکے ہيں -

.....

/169