ابنا: جواد جہانگیرزادہ نے پارلمینٹ نیوز سے گفتگو میں شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ایران ترکی اور مصر کی شمولیت سے سہ فریقی کمیٹی بنانے کی تجویز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ جواد جہانگيرزادہ نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کئے لئے جو بھی نشست ہو یا کمیٹی بنائي جائے اس میں شام کا ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب شام کے بارے میں چند فریقی مذاکرات ہورہے ہوں اور شام ان میں موجود نہ ہو تو ان ملکوں کا فیصلہ صحیح نہیں ہوسکتا ۔ واضح رہے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے تجویز پیش کی ہے کہ شام کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایران ترکی اور مصر کی شمولیت سے سہ فریقی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
.....
/169