ابنا: مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی توسیع کے سلسلے میں اسرائیل نےمزید 800 گھرتعمیرکئے ہیں مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر بینالاقوامی قوانین کی صریح خلا ف ورزی ہے۔ اسرائیل میں امن تحریک نے کہاہے کہ اسرائیلی حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں 800 گھروں کی تعمیر کی اجازت دیدی ہے یہ گھر صہیونی بستی جیلو میں بنائے جائیں گے۔مشرقی بیت المقدس پر 1967 میں اسرائیل نے قبضہ کیا تھا اور 1980 میں اسرائیل نےاسےاپنا دائمی دارالحکومت قراردیدیا جس پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
.....
/169