18 اکتوبر 2012 - 20:30

نوشہرہ میں تعلیم دشمن عناصر نے لڑکیوں کے اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا، رواں سال دھماکے سے تباہ کئے جانیوالے اسکولوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

ابنا: پولیس کے مطابق اسکول کو دھماکے سے اڑانے کا واقعہ نوشہرہ کے علاقے شیر خان کو رونہ مرہٹھی بانڈا میں پیش آیا۔ جہاں رات گئے شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نصب شدہ بارودی مواد تباہ کردیا۔ دھماکے سے اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رواں سال دہشت گردی کی نذر کیا جانیوالا یہ 18 واں اسکول ہے۔

.....

/169