16 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر اور امیرکویت نےعلاقائی تبدیلیوں اور باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد اور امیرکویت شیخ صباح الاحمدالجابرالصباح نے آج ایشیائی ممالک کی تعاون وگفتگوکے تنظیم کے پہلے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرکے ایران اورکویت کےدرمیان تعاون اورعلاقائی و عالمی مسائل کےبارے میں گفتگو کی ۔ایشیائی تعاون وگفتگوکی تنظیم اے سی ڈی کا پہلا اجلاس گذشتہ رات کویت میں منعقدہوا۔ اس اجلاس میں ایران سمیت بیس ایشیائی ممالک نےشرکت کی ۔اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اقتصادی تعاون میں فروغ اورایشیائی ممالک کےدرمیان تعاون کےفروغ کی ضرورت پرتاکیدکی تاکہ رکن ملکوں کےصنعتی تکنیکی اوراقتصادی تجربات سےفائدہ اٹھایا جاسکے۔

.....

/169