15 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے باکو ميں ، ترکي ، پاکستان اور آذربائجان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات کي -

ابنا: باکو سے رپورٹ کے مطابق وزير خارجہ علي اکبر صالحي کي ان کے ترک ہم منصب داوود احمد اوغلو سے ملاقات ميں ، دو طرفہ تعلقات ميں توسيع کي راہوں اور شام کے بحران سميت علاقائي و عالمي تبديليوں پر تبادلہ خيال کيا گيا –

وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اسي طرح اپني پاکستاني ہم منصب حنا رباني کھر سے ملاقات ميں دونوں ممالک کے بڑھتے تعلقات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے علاقے ميں بيروني طاقتوں کي موجودگي کو بد امني کا باعث قرار ديا اور علاقے ميں امن و پائيداري کے استحکام کے لئے تہران و اسلام آباد کے درميان تعاون پر زور ديا -

وزير خارجہ نے اسي طرح اپنے آذربائجاني ہم منصب المار محمد ياروف سے ملاقات ميں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ايران ، جمہوريہ آذربائجان کا دوست اور برادر ملک ہے ، دو طرفہ تعاون ميں توسيع کو دونوں ملکوں ، دونوں قوموں اور علاقائي عوام کے حق ميں قرار ديا –

علي اکبر صالحي نے  اسي طرح پير کي شام اي سي او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس ميں ، تجارتي ، توانائي اور نقل و حمل کے شعبے ميں اس تنظيم کي پوزيشن کو بہتر بنانے کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران کي تجاويز پيش کيں - اقتصادي تعاون کي تنظيم اي سي او کے في الحال دس رکن ہيں-

.......

/169