ابنا: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اس بات کاانکشاف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکی حکام دانستہ طور پر پاکستان میں ڈرون حملوں میں ہونے والی ہلاکتیں چھپا رہے ہیں –
اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے ، غیر مصدقہ اطلاعات کی بناء پر کئے جارہے ہیں اور ان کا مقصد تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں –
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے خفیہ منصوبہ بندی کے تحت ایسے علاقوں میں کئے جا رہے ہیں جہاں رپورٹرز اور امدادی کارکن نہیں پہنچ سکتے یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈرون حملوں سے ہونے والے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کی کل تعداد ایک سوالیہ نشان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں میں امریکی صدر کا نہایت اہم کردار ہے اور اوباما کے بتائے ہوئے مخصوص افراد کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔.....
/169