14 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبرصالحی نے ایران اور جمہوریہ آذربائجان کے باہمی تعلقات میں فروغ لائےجانے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: وزیرخارجہ علی اکبرصالحی نےباکو میں ایرانی تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور جمہوریہ آذربائجان کے درمیاں بے پناہ اشتراکات ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ لانا چاہیے۔ علی اکبر صالحی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے میں باکو میں ایرانی سفارتخانے کی کوششوں کوسراہا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اي سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے اتوار کو باکو پہنچے ۔ علی اکبر صالحی نے اس اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائےخارجہ بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

.....

/169